ایک صحت مند آدمی دن میں کتنی مرتبہ پیشاب کرتا ہے، بالآخر ڈاکٹروں نے ٹھوس جواب دے دیا

ایک صحت مند آدمی دن میں کتنی مرتبہ پیشاب کرتا ہے، بالآخر ڈاکٹروں نے ٹھوس جواب ...
ایک صحت مند آدمی دن میں کتنی مرتبہ پیشاب کرتا ہے، بالآخر ڈاکٹروں نے ٹھوس جواب دے دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک صحت مند آدمی دن میں کتنی بار پیشاب کرتا ہے؟ اب تک اس بارے میں کوئی حتمی رائے موجود نہیں تھی تاہم اب ایک آسٹریلوی ڈاکٹر نے اس کا ٹھوس جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر ایولین لیوین نے بتایا ہے کہ ایک آدمی کو صبح اٹھتے ہیں پیشاب کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اور اس کے بعد تمام دن میں 4سے 10بار وہ پیشاب کرتا ہے۔ایک صحت مند آدمی کو 24گھنٹوں میں 6سے 7بار پیشاب کرنا چاہیے تاہم مختلف عوامل ایسے ہیں جن کی وجہ سے یہ تعداد کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر ایولین کا کہنا تھا کہ ’’کافی ، چائے اور پانی کا استعمال پیشاب کی مقدار میں کمی بیشی کا سبب بنتا ہے۔ اس کے علاوہ موسم، مثانے کی صحت، کسی دوا کا استعمال ، انسان کی عمر، خواتین کا حاملہ ہونا اور دیگر کئی عوامل بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔تاہم اگر آپ کو پیشاب کرنے کے بعد بھی ایسا محسوس ہو کہ ابھی آپ کو پیشاب آ رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ زیادہ بار ٹوائلٹ جا رہے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو آپ کو اپنے مثانے کو زیادہ دیر تک پیشاب روکے رکھنے کی عادت ڈالنی ہو گی۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ پیشاب کی طلب ہونے پر فوری ٹوائلٹ مت جائیں بلکہ کچھ دیر انتظار کریں۔ اس طرح کرنے سے آپ کے مثانے کو پیشاب زیادہ دیر تک روکنے کی عادت ہو جائے گی اور آپ کو پیشاب کرنے کے فوری بعد دوبارہ اس کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس