اسرائیلی زندانوں میں 56 فلسطینی خواتین قید 

اسرائیلی زندانوں میں 56 فلسطینی خواتین قید 
اسرائیلی زندانوں میں 56 فلسطینی خواتین قید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راملہ (صباح نیوز) اسرائیلی زندانوں میں 56فلسطینی خواتین قید ہیں ، خواتین سے مجرمانہ اور وحشیانہ انداز میں تفتیش کی جاتی ہے ، کئی خواتین بیماریوں کا شکار اور انہیں مجرمانہ طبی غفلت کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔
محکمہ امور اسیران کی 2خواتین کارکنان حنان الخطیب اور ھب مصالحہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیل کی ھشارون اور دامون نامی جیلیں فلسطینی خواتین کے لیے مختص ہیں۔ ان میں 6 کم عمر بچیاں، 8 زخمی خواتین اور کئی مائیں ہیں۔دونوں فلسطینی کارکنان نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں ھشارون اور دامون جیلوں میں فلسطینی اسیرات سے ملاقات کی۔ فلسطینی خواتین قیدیوں کے بنیادی حقوق سرعام پامال کیے جا رہے ہیں۔ انہیں کھٹارا گاڑیوں میں ڈال کر جیلوں سے عدالتوں میں لایا جاتا ہے، روزے کی حالت میں انہیں گھنٹوں دھوپ میں کھڑا کیاجاتا ہے۔ کئی خواتین سے مجرمانہ اور وحشیانہ انداز میں تفتیش کی جاتی اور نیم عریاں تلاشی اور تفتیش کی جاتی ہے۔حال ہی میں متعدد اسیرات کو ٹرائل کے لیے سالم فوجی جیل میں لے جایا گیا۔
الجلمہ حراستی مرکز میں اخلاقی گراوٹ کے بدترین مظاہر دیکھنے کو ملتے ہیں جہاں قابض فوج نے خواتین کے ٹوائلٹس میں بھی خفیہ کیمرے نصب کر رکھے ہیں۔ ماہ صیام کے دوران خواتین کے گھروں سے پہنچائی جان والی اشیاان تک نہیں پہنچنے دی جاتیں۔حنان الخطیب نے کہا کہ اسرائیلی زندانوں میں قید کئی خواتین بیماریوں کا شکار اور انہیں مجرمانہ طبی غفلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔