ساؤتھ افریقہ کے مشہور  آل راؤنڈر کرکٹر اے بی ڈویلیئرز کے بارے وہ باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

ساؤتھ افریقہ کے مشہور  آل راؤنڈر کرکٹر اے بی ڈویلیئرز کے بارے وہ باتیں ...
ساؤتھ افریقہ کے مشہور  آل راؤنڈر کرکٹر اے بی ڈویلیئرز کے بارے وہ باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرکٹ کے موجودہ دور میں لیجنڈ کا درجہ رکھنے والے ساؤتھ افریقہ کے مشہور  بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز نے حال ہی میں  بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے،وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں یکساں مہارت سے بیٹنگ کرتے تھے۔انہوں نے اپنے ریٹائرمنٹ کے بیان میں کہا کہ ایمانداری کا تقاضا ہے کہ وہ کھیلتے کھیلتے تھک گئے ہیں اور ایسا وقت آ گیا ہے کہ اُن کی جگہ کسی نئے اور ہونہار کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔اے بی ڈویلیئرز کا کرکٹ کھیلنے کا دور 14 برس پر محیط رہا۔ اس دوران وہ 114 ٹیسٹ میچز، 228 ایک روزہ انٹرنیشنل اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔کرکٹ جیسے تھکا دینے والے کھیل میں شہرت رکھنے والے معروف  کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز موسیقی کا فن بھی جانتے ہیں بلکہ ریکارڈ ففٹی اور سنچری جڑنے والے اے بی ڈویلیئرز کا تو اپنا میوزک بینڈ ہے۔ جنوبی افریقی کپتان کرکٹ کے علاوہ ہاکی، رگبی، گالف اور رگبی کی طرح انگریزی ہی نہیں بلکہ ہندی میں گانا گانے کا کارنامہ بھی سر انجام دے چکے ہیں ۔

۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔

مزید :

ویڈیو گیلری -