امریکاکے ائیرپورٹ پر سیکورٹی عملے کی مسلم مسافروں کو نماز سے روکنے کی کوشش

امریکاکے ائیرپورٹ پر سیکورٹی عملے کی مسلم مسافروں کو نماز سے روکنے کی کوشش
امریکاکے ائیرپورٹ پر سیکورٹی عملے کی مسلم مسافروں کو نماز سے روکنے کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے ایک ائیرپورٹ پر سکیورٹی عملے کی مسلمان مسافروں کو نماز پڑھنے سے روکنے کی بے حدکوشش کی لیکن امریکی شہریوں نے سکیورٹی عملے کی یہ کوشش ناکام بنادی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ایک ائیرپورٹ پر سکیورٹی گارڈ نے نمازیوں کو نماز سے روکا تو وہاں موجود غیرمسلم افراد احتجاجاً مسلمانوں کی حمایت میں بول پڑے۔ وہاں موجود غیر مسلم مسافروں نے کہا کہ عبادت کرنا مسلمانوں کا حق ہے،انہیں نماز پڑھنے دی جائے۔دیگرلوگوں کی مداخلت پر سیکیورٹی گارڈ خاموش ہوگیا اور مسلمان مسافروں نے اطمینان سے نماز ادا کی۔