شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ کو مد نظر رکھیں گے :نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ کو مد نظر رکھیں گے :نگران وزیر اعلیٰ ...
شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ کو مد نظر رکھیں گے :نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک شفا ف اورغیر جا نبدار الیکشن کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتخابات سے قبل انتظامی طور پر تبدیلیاں کی جائیں گی کیونکہ شفا ف انتخابات کے لئے انتظامی تبدیلیاں ضروری ہیں ۔ اس لئے جہاں ضروری سمجھا جائے گا وہ انتظامی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ سے سبق سیکھنا چاہئے جب انسان تاریخ سے سبق نہیں سیکھتا تو پھر غلطیاں ہوتی ہیں۔ ماضی کے انتخابات میں نجم سیٹھی پر لگنے والے الزامات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت تاریخ کو مد نظر رکھتے ہوئے اور اس بات کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے ایک شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کا ر لائے گی۔سیاسی ایجنڈے کے حوالے سے سوال پر ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے اور نہ پہلے ہی کوئی سیاسی ایجنڈا ہے ۔ میں پہلے بھی تبصرے لکھتا تھا اور یہ میرا مشغلہ ہے ۔

مزید : قومی