آئرلینڈ میں تاریخی قلعہ نما محل کی سیکورٹی سخت،برطانوی جوڑے کی ہنی مون آنے کی اطلاعات

آئرلینڈ میں تاریخی قلعہ نما محل کی سیکورٹی سخت،برطانوی جوڑے کی ہنی مون آنے ...
آئرلینڈ میں تاریخی قلعہ نما محل کی سیکورٹی سخت،برطانوی جوڑے کی ہنی مون آنے کی اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن(این این آئی)آئر لینڈ میں واقع تیرہویں صدی کے قلعہ نمامحل کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔
برطانوی میڈیاکے مطابق ایسی اطلاعات ہیں کہ نوبیاہتاجوڑا آئرلینڈمیں واقع قلعے میں ہنی مون منارہاہے جسکے کمرے کاروزانہ کرایہ6 لاکھ روپے ہے۔قلعے کی سیکیورٹی انتہائی سخت کیے جانے کے سبب علاقے کے افراد کاخیال ہے کہ ڈیوک اورڈچزآف سسکس ایشفورڈکاسل میں قیام کیے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس قلعے کو عام افراد کے لیے بند کردیا گیا ہے،یہ قلعہ نمامحل دنیا بھرکی سیلیبریٹیز کاپسندیدہ مقام ہے اور معروف گالفر روری مک لوری کی شادی بھی یہیں ہوئی تھی۔واضح رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے پرنس چارلس کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے اپنا ہنی مون ملتوی کردیا تھا۔