عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے بعد عمران خان نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ، اہم ترین ہدایات جاری کر دیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کرنے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہو ںنے کہاہے کہ یہ بہت مشکل مرحلہ تھا ، فطری امر تھا کہ سب کو ٹکٹ دینا ممکن نہیں تھا ، جنہیں ٹکٹ نہیں ملا انہیں بھی ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں ۔
اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہناتھا کہ میری سربراہی میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں آج زیادہ تر ٹکٹوں کا اعلان کر دیاہے ، یہ بہت مشکل اور کٹھن مرحلہ تھا ، ساڑھے چار ہزار امیدواروں کی طرف سے درخواستیں آئی تھیں ہم نے چار سو سے پانچ سو ٹکٹ دیئے ہیں ، ثاہر ہے کہ ہر کسی ٹکٹ نہیں مل سکتا تھا ، ہم نے پوری دیانتداری اور ایمانداری سے ٹکٹ دینے کی کوشش کی ہے جہاں ہمیں شک پڑا وہاں ہم نے سروے بھی کروایا ۔
عمران خان کا کہناتھا کہ آپ نے ہمارے ساتھ شرکت کرنی ہے نیا پاکستان بنانے میں ، ابھی بھی ہم نے تھوڑے سے ٹکٹ دینے ہیں ، یہ و ہ لوگ ہیں جن کو ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اس عظیم خواب کو پورا کرنے میں ہماری مدد کریں گے ، جنہیں ٹکٹ نہیں ملا انہیں بھی میں ساتھ چلنے کی دعوت دیتاہوں ۔
ویڈیو دیکھیں:
#میرا_ووٹ_خان_کا_کیونکہ
— Dr Ayesha (@DrAyeshaNaveed) June 8, 2018
Message of Imran Khan for all the insafians after selection of PTI candidates 2018 pic.twitter.com/k0JHLBeVr2
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ، عمران خان پانچ حلقوں سے الیکشن لڑیں گے