حامد سعید کاظمی نے شاہ محمود قریشی کیلئے بڑی ’قربانی ‘ دیدی ، ایسی خبر آ گئی کہ سن کر عمران خان فوری انہیں ملنے کیلئے بلا لیں گے

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حامد سعید کاظمی کا شکر گزار ہوں کہ انہو ںنے میرے مقابلے میں الیکشن لڑنے سے انکار کیاہے ۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ حامد سعید کاظمی کا شکر گزار ہوں کہ انہو ںنے میرے خلاف الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ہے ، حامدسعید کاظمی کے فیصلے سے وہ ہمارے بہت نزدیک ہوگئے ہیں ، حامدسعیدن آصف زرداری کو انکارکیا،اس سے عمران خان کوآگاہ کرونگا، آصف زرداری کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منحرف رہنما سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو الیکشن میں حصہ لینے کیلئے آصف زرداری انہیں رضامند کرنے کیلئے ان سے ملنے کیلئے گئے تھے لیکن انہوں نے انکار کر دیا ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شاہ محمود قریشی ملتان کے حلقہ این اے 156 سے عام انتخابات میں حصہ لینے جارہے ہیں ۔