کالا باغ ڈیم ملک کے لئے کیوں ضروری ہے ؟اہم سوال کا ایسا جواب کہ مخالفین بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

کالا باغ ڈیم ملک کے لئے کیوں ضروری ہے ؟اہم سوال کا ایسا جواب کہ مخالفین بھی ...
کالا باغ ڈیم ملک کے لئے کیوں ضروری ہے ؟اہم سوال کا ایسا جواب کہ مخالفین بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکستان کا سب سے اہم اور سنگین مسئلہ جس نے ملکی معیشت کمزور کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا وہ ہے پانی کی شدید قلت۔ قیامِ پاکستان کے وقت ہمارے پاس اتنا وافر مقدار میں پانی موجود تھا کہ بجلی کی پیداوار میں 80 فیصد پانی اور 20 فیصد تیل کا استعمال ہوتا تھا‘ مگر بدقسمتی سے پانی کی قلت کے سبب آج ہماری بجلی کی پیداوار میں 80 فیصد تیل اور 20 فیصد پانی کا استعمال ہو رہا ہے‘ اس کی بنیادی وجہ نئے ڈیموں کی تعمیر میں تاخیر و عدم دلچسپی ہے۔رہی سہی کسر ہمارے ازلی اور مکار دشمن بھارت نے کشمیر سے پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں پر 65 ڈیم بنا کر پوری کر دی ہے۔ اس کی دشمنی صرف یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ وہ مزید 200 ڈیموں کی تعمیر کا سلسلہ مسلسل زور و شور سے جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ پاکستان کو جلد از جلد بنجر کیا جا سکے۔پاکستان بننے کے بعد کئی حکومتیں آئیں اور چلتی بنیں مگر پاکستان کی اندرونی و بیرونی دشمن قوتوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کے بی ڈی کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا۔ وہ یہ پروپیگنڈا کرتے ہیں کہ اگر کالاباغ ڈیم بنا تو نوشہرہ ڈوب جائے گا حالانکہ ملکی و غیر ملکی تکنیکی معائنہ کاروں نے واشگاف الفاظ میں آگاہ کیا ہے کہ اس ڈیم کے بننے سے کسی قریبی شہر اور آبادیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ اس ڈیم کے بننے سے قرب و جوار میں موجود بنجر زمینوں کو سیراب کر کے علاقے کے عوام کو معاشی طور پر خوشحال کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید :

ویڈیو گیلری -