حامد سعید کاظمی نے آصف زرداری کو شاہ محمود قریشی کے خلاف الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا لیکن اب وہ کرنے کیا جارہے ہیں ؟ بڑ ااعلان کر دیا

حامد سعید کاظمی نے آصف زرداری کو شاہ محمود قریشی کے خلاف الیکشن لڑنے سے انکار ...
حامد سعید کاظمی نے آصف زرداری کو شاہ محمود قریشی کے خلاف الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا لیکن اب وہ کرنے کیا جارہے ہیں ؟ بڑ ااعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ سے انتخابات لڑنے سے انکار کرتے ہوئے این اے 175 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج ملتان میں حامد سعید کاظمی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی۔آصف زرداری ،حامد سعید کاظمی کو تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں الیکشن لڑاناچاہتے ہیں، تاہم سابق وزیر نے این اے 156 سے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا۔
ملاقات کے بعد مٰڈیا سے گفتگو میں حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ میں الیکشن لیاقت پور حلقے سے لڑنا چاہتا ہوں تاہم آصف زرداری کی خواہش تھی کہ میں وہاں سے انتخابات میں حصہ نہ لوں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے زرداری صاحب سے معذرت کر لی جس کا انہوں نے برا نہیں منایا۔ان کا کہنا تھا کہ میں آزاد حیثیت سے این اے 175 سے الیکشن لڑرہا ہوں، اگر جیتا تو فیصلہ کروں گا کس پارٹی میں جانا ہے۔حامد سعید کاظمی نے این اے 175 لیاقت پور سے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

مزید :

قومی -