امر یکہ ، ریاست ورجینیا میں نیشنل گارڈ بیس سے بکتر بند گاڑی چرا کر بھاگنے والافوجی گرفتار

امر یکہ ، ریاست ورجینیا میں نیشنل گارڈ بیس سے بکتر بند گاڑی چرا کر بھاگنے ...
امر یکہ ، ریاست ورجینیا میں نیشنل گارڈ بیس سے بکتر بند گاڑی چرا کر بھاگنے والافوجی گرفتار

  

ورجینیا(آن لائن) امریکا کی ریاست ورجینیا میں فورڈ پکیٹ نیشنل گارڈ بیس سے بکتر بند گاڑی چرا کر بھاگنے والے فوجی کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوجی اڈے سے یہ بکتر بند گاڑی نکالنے کے بعد 2 گھنٹے تک سڑکوں پر چلاتا رہا جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹا تھی۔اس کے باوجود بھی پولیس نے بڑی تگ ودو کے بعد اس پر قابو پایا۔فوجی بکتر بند گاڑی کو سڑکوں پر بھگانے کے بعد ریاستی دارالحکومت رچمنڈ میں ٹاؤن ہال کے سامنے آ کر رک گیا تھا۔وہاں پولیس نے اس کا گھیراؤ کر لیا اور اس کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔

بعض اطلاعات کے مطابق وہ نشے کی حالت میں تھا او ر گرفتاری کے بعد اس کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ورجینیا نیشنل گارڈ نے ایک بیان میں ملزم کا نام جوشوا فلپ یابٹ بتایا ہے، اس کی عمر 29 سال ہے۔ اس پر غیر مجاز فوجی بکتر بند گاڑی چلانے اور پولیس کو اپنے پیچھے بھگانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق فوجی نے معمول کی تربیتی مشق کے دوران بکتر بند گاڑی چرائی تھی اور وہ اب واپس اڈے پر پہنچ چکی ہے۔

مزید : بین الاقوامی