بالآخر روہنگیا مسلمانوں کو شدت پسند بدھ متوں کیخلاف بڑی کامیابی مل گئی ، اُن پر پابندی لگا دی گئی کہ ۔۔۔

بالآخر روہنگیا مسلمانوں کو شدت پسند بدھ متوں کیخلاف بڑی کامیابی مل گئی ، اُن ...
بالآخر روہنگیا مسلمانوں کو شدت پسند بدھ متوں کیخلاف بڑی کامیابی مل گئی ، اُن پر پابندی لگا دی گئی کہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)روہنگیا مسلمانوں پر میانمر کی فوج اور بدھ شدت پسندوں کے لرزہ خیز مظالم پرمغربی ممالک کی حکومتوں نے تو چپ سادھ رکھی ہے مگر سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے انتہائی قابل تحسین قدم اٹھاتے ہوئے میانمر کے سب سے بڑے شدت پسند بدھ گروپ پر پابندی عائد کردی ہے ۔ یہ گروپ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلانے اور لوگوں کو ان کے خلاف اکسانے میں ملوث رہا ہے ۔ 
خلیج ٹائمز کے مطابق اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں کی جانب سے یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ میانمر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کیلئے فیس بک کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہاتھا ۔ ان اطلاعات پر ایکشن لیتے ہوئے فیس بک نے میانمر کے قوم پرست بدھ گروپ ’ماباتھا‘ پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت کا پرچارکرنے والے سرکردہ بدھ راہبوں کے اکاؤنٹس بھی بلاک کر دیے گئے ہیں۔ 
فیس بک کے کونٹنٹ پالیسی منیجر ڈیوڈ کاراگلیانوں کا کہنا تھا کہ ’’انہیں (بدھ گروپ کو) فیس بک پر موجود رہنے کی اجازت نہیں ہے اور ہم ایسا تمام مواد اور اکاؤنٹ ختم کر دیں گے جو ایسے افراد یا اداروں کی حمایت کرتے ہیں یا ان کی نمائندگی کرتے ہیں یا ان کی تعریف و توصیف کرتے ہیں ۔‘‘ 
انسانی حقوق تنظیموں نے فیس بک کے اس اقدام کو قابل تعریف قرار دیا ہے لیکن یہ شکوہ بھی کیا ہے کہ فیس بک نے یہ قدم اٹھانے میں بہت دیر کردی ۔ جب مسلمانوں کے قتل کیلئے سوشل میڈیا پر کھلے عام دعوت دی جارہی تھی اور لوگوں کو اکسایا جا رہا تھا کہ وہ ان کے گھر جلا دیں اور ان کی خواتین کی عصمت دری کریں تو اس وقت ایسے اقدامات کی ضرورت تھی۔ اگر شدت پسندوں کے اکاؤنٹس بروقت بند کیے جاتے تو روہنگیا مسلمانوں کے خلاف اتنے بڑے پیمانے پر منظم کارروائیاں نہ ہوتھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -