چند سیکنڈ کیلئے پیٹ پر اس جگہ انگلی سے دبانے سے آپ کے جسم میں فوری کیا تبدیلی آتی ہے ؟ جان کر آپ بھی فوراً آزمائیں گے

چند سیکنڈ کیلئے پیٹ پر اس جگہ انگلی سے دبانے سے آپ کے جسم میں فوری کیا تبدیلی ...
چند سیکنڈ کیلئے پیٹ پر اس جگہ انگلی سے دبانے سے آپ کے جسم میں فوری کیا تبدیلی آتی ہے ؟ جان کر آپ بھی فوراً آزمائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برمنگھم(نیوز ڈیسک)اگر آپ قبض کے ستائے ہوئے ہیں اور ہر طرح کی ادویات اور ٹوٹکے آزمانے سے بھی افاقہ نہیں ہوا تو آج ایک اور کام کر کے دیکھئے۔ رفع حاجت کے وقت اپنی ناف کے قریب قبض توڑ بٹن کو دبائیے اور پھر دیکھئے کہ آپ کا یہ دیرینہ مسئلہ کیسے حل ہوتا ہے۔ 

ڈیلی سٹار کے مطابق آکوپنکچر طریقہ علاج کی ماہرین بتاتے ہیں کہ ناف کے نیچے تقریباً دو انگلیوں کی موٹائی کے برابر فاصلے پر ایک ایسا مقام موجود ہے جسے آپ قبض توڑنے والا بٹن کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس کو دبانے سے رفع حاجت کی راہ میں حائل پرانی رکاوٹیں بھی ختم ہو جاتی ہیں اور کھل کر اجابت ہو جاتی ہے ۔

اس جگہ کو انگلی کے ساتھ زور سے دبائیے لیکن اتنی طاقت مت لگائیے کہ آپ کو تکلیف محسوس ہونے لگے۔ اگر یہاں دبانے سے آپ کو تکلیف محسوس ہو تو رک جائیے اور کچھ دیر بعد انتہائی نرمی سے دبانا شروع کیجئے اور آہستہ آہستہ دباؤ بڑھائیے ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس تکنیک سے عموماً چند سیکنڈ میں ہی مسئلہ حل ہو جاتا ہے، لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا تو آپ ایک سے تین منٹ تک یہ کوشش جاری رکھ سکتے ہیں، اس سے زیادہ وقت کیلئے دباؤ مت ڈالیں ۔ اس جادوئی مقام کو دبانا قبض کے علاوہ انہضام ، پیشاب اور خواتین میں حیض کے مسائل میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس