سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ تعاون کے 20 معاہدے

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ تعاون کے 20 معاہدے
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ تعاون کے 20 معاہدے

ریاض(آن لائن)متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے مشترکہ طور پر 44 سٹرٹیجک منصوبوں کی منظوری دے دی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق منصوبوں کی منظوری جدہ میں سعودی عرب اور یو اے ای کی کوارڈی نیشن کونسل کے پہلے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی۔اجلاس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کوارڈی نیش کونسل کے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کیا گیا۔ اس کونسل کا مقصد اہدافی منصوبوں اور پروگرامات پر عمل درآمد کی رفتار اور تعاون کو تیز کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کونسل کے اہداف میں عالمی سطح پر دونوں ملکوں کی معیشت، انسانی ترقی، سیاسی، سیکیورٹی اور عسکری تعاون کے انڈیکس کو فروغ دینا شامل ہے۔ نیز دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح وبہبود اور مسرت کا حصول بھی کونسل کے مقاصد میں شامل ہے۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...