مصری فوج کی جزیرہ سینا میں کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک

مصری فوج کی جزیرہ سینا میں کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک
مصری فوج کی جزیرہ سینا میں کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (آن لائن) مصر جزیرہ نما سینا میں فوج نے تازہ آپریشن میں داعش سے تعلق رکھنے والے 15 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی سینا میں العریش روڈ پر فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم سے کم 15دہشت گردمارے گئے۔تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یہ لڑائی کس وقت ہوئی؟ واضح رہے کہ مصری فوج جزیرہ سیناء میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ایک عرصے سے نبرد آزما ہے جبکہ رواں سال فروری میں مصری فوج داعش کے خلاف جزیرہ سینا میں فیصلہ کن آپریشن شروع کیا تھا جس میں کم سے کم 200 داعشی انتہا پسند ہلاک کردیئے گئے تھے۔