سعود ی عرب میں پولیس نے اپنے چار شہریوں کو ایران کیلئے ایسا کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ فوری سزائے موت دیدی گئی

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالت نے سعودی عرب کیخلاف ایران کیلئے جاسوسی کرنیوالے 4سعودیوں کو موت کی سزا سنا دی ہے ۔
تفصیلاےت کے مطابق سزائے موت کی سزا پانے والے چاروں سعودی شہریوں پر الزام تھا کہ انہوں نے سعودی عرب میں سیل قائم کیا ہوا تھا اور وہ ایران میں سے دہشتگردی کی ٹریننگ حاصل کر کے آ ئے تھے جبکہ انہوں نے معروف شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بھی بنا رکھی تھی ۔ان نشان عبرت بنانے کیلئے عدالت کی جانب سے سزائے موت کی سزا سنائی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2016 میں بھی سعودی عرب کی عدالت نے 15 افراد کو ایران کیلئے جاسوسی کرنے کے جرم میں سزائے موت کی سزا سنائی تھی ۔