سنگا پور میں ٹرمپ اور کم جونگ کی ملاقات، پکوانوں کا انتخاب کر لیا گیا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنگاپورمیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ کی ملاقات کے دوران پکوانوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 12جون کو سنگاپور میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ کی ملاقات کے حوالے سے جہاں سیکیورٹی فورسز نے حفاظتی انتظامات کیلئے بھرپور تیاری کررکھی ہے ، وہیں باورچیوں نے بھی دونوں صدور کے سامنے پیش کئے جانے والے پکوانوں کیلئے کمر کس لی ہے اور جن کھانوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ’’ چکن ‘‘ اور’’ مچھلی چاول ‘‘ شامل ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی چاہتے ہیں کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں کو تلف کر دے مگر مسٹر ٹرمپ اس بات کو مانتے ہیں کہ اس مقصد کے حصول میں زیادہ وقت لگے گا بجائے ایک ہی ملاقات کے۔