کراچی میں خاتون کی موت ہو گئی ، ڈاکٹر وں نے موت کی تصدیق کر دی لیکن جب اسے غسل دیا گیا تو اٹھ کر بیٹھ گئی اور جب اس نے بولنا شروع کیا تو آواز کیسی تھی ؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

کراچی میں خاتون کی موت ہو گئی ، ڈاکٹر وں نے موت کی تصدیق کر دی لیکن جب اسے غسل ...
کراچی میں خاتون کی موت ہو گئی ، ڈاکٹر وں نے موت کی تصدیق کر دی لیکن جب اسے غسل دیا گیا تو اٹھ کر بیٹھ گئی اور جب اس نے بولنا شروع کیا تو آواز کیسی تھی ؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

کراچی (ڈیلی پاسکتان آن لائن )کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ میں خاتون غسل کے دوران دوبارہ زندہ ہو گئی جس کے بعد اسے گھر لے جایا گیا تو اب وہ ٹھیک ہے لیکن جب وہ بولتی ہے تو آواز بالکل بچوں کی طرح کی نکلتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ دنبہ گوٹھ میں مائی منظوراں نامی خاتون انتقال کر گئی جہاں مقامی ڈاکٹروں نے موت کی بھی تصدیق کر دی تھی جس کے بعد گھر والے خاتون کو غسل کیلئے سہراب گوٹھ میں واقع ایدھی سینٹر لے گئے، جیسے ہی خاتون کو غسل دینے کی تیاری شروع کی تو وہ اٹھ کر بیٹھ گئی ، جس کے بعد اسے واپس ایمبولینس میں ڈال کر فوری ہسپتال لے جایا گیا ۔ خاتون کے دوبارہ اچانک زندہ ہونے سے اہل خانہ تو بہت خوش نظر آ رہے ہیں تاہم خاتون میں اس دوران ایک تبدیلی آئی ہے کہ جس وقت وہ بولتی ہے تو ان کی آواز بالکل چھوٹے بچے کی طرح نکلتی ہے ۔اس بات پر اہل خانہ تھوڑا بہت پریشان بھی نظر آ رہے ہیں ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...