بھارت،ریاست آسام سے انسانی سمگلر گرفتار، 6 بچے بازیاب

بھارت،ریاست آسام سے انسانی سمگلر گرفتار، 6 بچے بازیاب
بھارت،ریاست آسام سے انسانی سمگلر گرفتار، 6 بچے بازیاب

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ریاست آسام کے رانگیا ریلوے سٹیشن پر انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے سمگلر کو ریلوے پروٹیکشن فورس ( آر پی ایف ) نے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6 بچوں کو بازیاب کرا لیا۔ 

بھارتی پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں نے بتایا کہ رانگیا ریلوے سٹیشن کے سیکنڈ کلاس ویٹنگ روم کے باہر 5 لڑکیاں اور ایک بچہ مشتبہ حالت میں بیٹھے ہوئے تھے اور قریب ہی اغوا کار روہیلا سومتاری بیٹھا ہوا تھا۔پولیس نے شک کی بنیاد پر اس سے پوچھ گچھ شروع کی تو انکشاف ہوا کہ یہ بچے دھیماجی کے رہنے والے ہیں اور روہیلاسومتاری انہیں مچھلی پیکنگ کرنے والی کمپنی میں کام کرنے کے لئے گجرات لے جارہا تھا۔ پولیس نے انسانی سمگلر کو حراست میں لیتے ہوئے بچوں کو چوکی منتقل کر دیا جہاں ان کے والدین کو طلب کرکے بچے حوالے کئے جائیں گے۔تاہم سمگلر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...