ٹکٹ نہ ملنے پر کھلاڑی پرندوں کی (ن) لیگ میں پروازیں

ٹکٹ نہ ملنے پر کھلاڑی پرندوں کی (ن) لیگ میں پروازیں
ٹکٹ نہ ملنے پر کھلاڑی پرندوں کی (ن) لیگ میں پروازیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر کھلاڑیوں نے اڑانیں بھرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور مسلم لیگ ن سے رابطے کر رہے ہیں تاکہ ان کو عمرا ن خان کیخلاف سرپرستی میں لیا جا ئے ۔

دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم میں نظر انداز کئے جانے پرلاہور سے وقاص موکل نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ عبد الرشید بھٹی نے بھی ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔ تحریک انصاف نے وقاص موکل اور عبد الرشید بھٹی کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا جس کے بعد ان رہنماﺅں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ۔

مزید :

سیاست -