امریکہ اور بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کوبلیک لسٹ کردیا جائے :مفتاح اسماعیل

امریکہ اور بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کوبلیک لسٹ کردیا جائے :مفتاح اسماعیل
امریکہ اور بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کوبلیک لسٹ کردیا جائے :مفتاح اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ امریکہ اور بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان ایف ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں آجائے۔یہ ایک بین الاقوامی سیاست بھی ہے جس کیلئے ہم کوامریکہ اورکچھ اور ملکوں سے معاملات طے کرنا ہونگے ۔ ہماری کچھ کمزوریاں اورجب ہم یہ کمزوریاں دور کرلیتے ہیں تو وہ کچھ اور کمزوریاں پکڑ لیتے ہیں۔


دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ ہم نے ایف ٹی ایف کو جو پہلا ایکشن پلان بھیجا تھا اور اب ایف ٹی ایف نے ہم کو ایکشن پلان بھیج دیا ہے کہ اب ہم نے یہ کام کرنے ہیں ۔ نگران حکومت اب اس ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے اورجب جون میں حکومت اپنا پلان لیکر جائے گی کہ ہم یہ کریں گے تو پھر ہم گرے لسٹ میں آجائیں گے اور اگر ایک سال میںہم نے اس پلان پرعمل کرلیا تو ہم گرے لسٹ سے بھی نکل جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کی کوشش یہی ہے کہ پاکستان ایف ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں آجائے ۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارے اداروں میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے کافی بہتری آئی ہے ۔ ایک خاتون ہمارے ہاں ائر پورٹ پر 5لاکھ ڈالر لیکر گھوم رہی تھی جس کو روک دیا گیا جو غلط ہے ۔ اس میں ہماری بھی کچھ کوتاہیاں ہیں جن کو ٹھیک کیا جانا چاہئے ۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دنیا بدل گئی ہے ۔ اگر آپ کے پاس ڈالر اکاﺅنٹ ہے تو پتہ چلنا چاہئے کہ آپ کے پاس یہ پیسے کہاں سے لائے ہیں ؟ یہ پاکستان کیلئے ضروری ہے اوردنیا میں ملک کی نیک نامی کیلئے بھی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا ایف ٹی ایف اس وقت پاکستان کا پلان دیکھ رہاہے اوراس سے ان کو کچھ اطمینان ہوا ہے ۔ ہم نے ایف ٹی ایف کی مانگیں پوری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اچھاملک ہے اس کواچھے ملکوں میں ہونا چاہئے لیکن ایک بین الاقوامی سیاست بھی ہے جس کیلئے ہم کوامریکہ اورکچھ اور ملکوں سے معاملات طے کرنا ہونگے ۔ ہماری کچھ کمزوریاں ہیں اورجب ہم یہ کمزوریاں دور کرلیتے ہیں تو وہ کچھ اور کمزوریاں پکڑ لیتے ہیں لیکن بہر حال کام تو کرنا ہی ہے ۔

مزید :

قومی -