عدلیہ پانامہ سمیت نااہلی کے تمام فیصلے واپس لے گی :سابق اٹارنی جنرل کادعویٰ

عدلیہ پانامہ سمیت نااہلی کے تمام فیصلے واپس لے گی :سابق اٹارنی جنرل کادعویٰ
عدلیہ پانامہ سمیت نااہلی کے تمام فیصلے واپس لے گی :سابق اٹارنی جنرل کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق اٹارٹی جنرل عرفان قادر نے دعویٰ کیا ہے کہ عدلیہ کی جانب سے پانامہ فیصلے سمیت نااہلی کے حوالے سے کئے گئے تمام فیصلے واپس لے لئے جائیں گے اور نااہل افراد کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی جائے گی ۔


دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ پرویزمشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ نہیں چلناچاہئے اور نہ ہی خصوصی عدالت بننی چاہئے تھی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کواس کا احساس ہوگیا اورانہوں نے کہہ دیا ہے کہ پرویز مشرف آئیں اور الیکشن لڑیں لیکن وہ اس وقت ہی آئیں گے جب ان کو تحریری یقین دہانی کروا دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی خصوصی عدالت نہیں ہے لیکن اگر عدالت ہوتی بھی تو وہ کسی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک نہیں کر سکتی تھی ۔اس لئے چیف جسٹس کے لئے موقع ہے کہ وہ اس غلطی کی تصحیح کریں اور پرویز مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدلیہ کی طرف سے کسی ایک شخص کو ٹارگٹ کرکے کیس بنانے کی کوشش کی جائے گی تو پھر اس کارد عمل فوج کی طرف سے بھی آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں میں دیئے گئے فیصلے بھی واپس ہونگے اور عدلیہ مزید موثر طور پر کام کرسکے گی۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے سارے فیصلہ بشمول پانامہ نااہلی آنے والے دنوں میں واپس لئے جائیں گے اورعدلیہ کویہ کرنے پڑیں گے اور نا اہلیاں ختم کرکے سب کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینا پڑے گی ۔

مزید :

قومی -