این اے 84 گوجرانوالہ سے عمران خان نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے بھائی ڈاکٹر عامر سے ٹکٹ واپس لے کر کس کو دے دیا ؟ سب سے بڑی خبر آ گئی

این اے 84 گوجرانوالہ سے عمران خان نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے بھائی ڈاکٹر ...
این اے 84 گوجرانوالہ سے عمران خان نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے بھائی ڈاکٹر عامر سے ٹکٹ واپس لے کر کس کو دے دیا ؟ سب سے بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 84 سے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کے بھائی ڈاکٹر عامر سے ٹکٹ واپس لے کر رانا بلال اعجاز کو دیدیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی پی ٹی آئی کی جانب سے حتمی فہرست جاری کی گئی جس میں گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 84 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر عامر کو ٹکٹ دی گئی جس پر کارکنان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے نوٹس لیا گیا اور فوری واپس لیتے ہوئے رانا بلال اعجاز کو دیدیا گیا ہے ۔یہ خوشخبری ملنے پر رانا اعجاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے میرٹ پر تقسیم کر کے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں ۔


یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر عامر سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کے بھائی ہیں اس سے قبل اس حلقہ سے 2013 کے عام انتخابات میں بابر یعقو ب کے دوسرے بھائی تصدیق مسعود خان نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے ٹکٹ پر الیکشن میںحصہ لیا تھا جس میں انہیں 6829 ووٹ ملے تھے تاہم اب پی ٹی آئی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ان ہی کے بھائی ڈاکٹر عامر کو ٹکٹ جاری کی گئی تھی لیکن اب پارٹی کی جانب سے ان ٹکٹ واپس لے کر بلال اعجاز کو جاری کر دیا گیاہے ۔


اسی حلقہ سے گزشتہ الیکشن میں آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ لینے والے بلال اعجاز نے 70 ہزار 159 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے جبکہ ن لیگ کے اظہر قیوم نہرہ 89722 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے تھے ۔تاہم اب بلال اعجاز بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -