نریندرا مودی کے قتل کی سازش پکڑی گئی ،ملزمان کس طریقے سے مودی کو مارنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ؟تفصیلات جان کر ہی بھارتی وزیر اعظم کے پسینے چھوٹ جائیں گے

نریندرا مودی کے قتل کی سازش پکڑی گئی ،ملزمان کس طریقے سے مودی کو مارنے کی ...
 نریندرا مودی کے قتل کی سازش پکڑی گئی ،ملزمان کس طریقے سے مودی کو مارنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ؟تفصیلات جان کر ہی بھارتی وزیر اعظم کے پسینے چھوٹ جائیں گے

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی کے قتل کی سازش پکڑی گئی ،5ملزمان گرفتار ،سازش کے تحت ملزمان نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو ’’ راجیو گاندھی ‘‘ کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہندوستانی سیکیورٹی اداروں نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے قتل کی سازش بے نقاب کرتے ہوئے بھارتیہ کیمونسٹ پارٹی (ماؤ نواز )سے تعلق رکھنے والے 5افراد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو سازش کا پتا ایک ’’مبینہ خط ‘‘ کے ذریعے لگا جس میں نریندرا مودی کو سابق ہندوستانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ، پکڑے گئے خط کے مطابق ملزمان نے قتل کی پلاننگ اور وجہ قتل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کا پورے ملک میں بڑھتا ہوا دائرہ کا ر ان کی پارٹی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے ،نریندرا مودی اپنی مقبولیت کی وجہ سے ہندوستان کی 15ریاستوں میں اپنی پارٹی کی حکومت بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں ،ایسے میں ہمیں بھارتی وزیر اعظم کے خاتنے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے ،ہم سوچ رہے ہیں کہ راجیو گاندھی کی طرح مودی کے قتل کی پلاننگ ترتیب دی جائے تاکہ مودی کا قتل بھی خودکشی اور حادثہ ہی لگے ،اس لئے ایک اور ’’راجیو گاندھی قتل ‘‘ کا یہ مناسب موقع ہے اور مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مودی کے قافلے کو کسی بھی ’’روڈ شو ‘‘ کے درمیان نشانہ بنایا جا سکتا ہے ‘‘۔بھارتی سیکیورٹی اداروں کے مطابق ملزمان نے نریندرا مودی کے قتل کے لئے اسلحہ و گولہ بارود خریدنے اور مکمل منصوبہ بندی کے لئے 8کروڑ روپے کے اخراجات کا خط میں بھی ذکر کیا ہے ۔انڈین سیکیورٹی اداروں نے کورے گاؤں کے ایک گھر میں کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور فوری طور پر مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...