پارلیمنٹ میں کاغذات نامزدگی میں تبدیلی بد قسمتی ہے :سردار لطیف کھوسہ

پارلیمنٹ میں کاغذات نامزدگی میں تبدیلی بد قسمتی ہے :سردار لطیف کھوسہ
پارلیمنٹ میں کاغذات نامزدگی میں تبدیلی بد قسمتی ہے :سردار لطیف کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کرنا بد قسمتی ہے۔قانون سازی عجلت میں کی گئی اوراس کامقصد عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا تھا ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھو سہ نے کہاہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کرنا بد قسمتی ہے ۔ اس پارلیمنٹ کا آخری ایام میں یہی مقصد تھا کہ اگلے انتخابات کو کیسے متنازعہ بنانا ہے ۔ اس لئے عجلت میں قانون سازی کی گئی اور اس کا مقصد عوام کی آنکھوں می دھول جھونکنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میڈیا پر آفرین ہے جو اس کو ہائیکورٹ میں لے گیا اور پھر سپریم کورٹ نے بھی ایک لحاظ سے اس فیصلے کی توثیق کردی کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ کو دینا لازم کردیا ۔سپریم کورٹ نے آئین کی روح کو مجروح نہیں کیا اور پارلیمنٹ کی ترمیم کو بھی جوں کاتوں رہنے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں سامنے آنا ایک شفاف الیکشن کا موجب ہوگا ۔ اگر ارکان صاف ستھرے ہیں تو وہ اپنے بارے معلومات کیوں چھپائیں گے ؟ پیپلز پارٹی نے اصولی بات کی تھی کے قانون سازی پارلیمنٹ کاحق اور سپریم کورٹ نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے ۔ کاغذات نامزدگی فارم اورحلف نامے کے بارے میں پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنسز ان کی ذاتی آراءہو سکتی ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے اس حوالے سے پارٹی سطح پر باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔

مزید :

قومی -