شمالی کوریا میں ایک شخص نے امریکی سفارتخانے کے دروازے کو گاڑی سے ٹکر مار دی 

شمالی کوریا میں ایک شخص نے امریکی سفارتخانے کے دروازے کو گاڑی سے ٹکر مار دی 
شمالی کوریا میں ایک شخص نے امریکی سفارتخانے کے دروازے کو گاڑی سے ٹکر مار دی 

  

پیانگ یانگ (این این آئی) شمالی کوریا کے دارلحکومت سئیول میں ایک شخص نے اپنی کار امریکی سفارتخانے کے دروازے سے ٹکر ادی، ٹکر سے گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ شخص سرکاری ملازم تھا اور اس نے پورے ہوش و حواس کے ساتھ گاڑی سفارت خانے کے دروازے سے ٹکرائی، ٹکر کی وجہ سے گاڑی کے اگلے حصہ کو کافی نقصان پہنچا۔ ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس کے مطابق وہ شخص امریکا میں پناہ لینے کا خواہش مند تھا۔

مزید : بین الاقوامی