روسی صدر چین کے3 روزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے
ماسکو(این این آئی)روس کے صدر ولادیمیر پیو ٹن چین کے سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے ،،شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پیوٹن اس3روزہ دورے کے دوران چین کے ساتھ فوجی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ چینی دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال کے باہر صدر شی جن پنگ اپنے مہمان کا استقبال کریں گے۔ روسی صدر اس دورے سے قبل چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بھی دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید استحکام دینے کی بات کر چکے ہیں۔ پیوٹن اس دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے ویک اینڈ پر ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔