محسن داوڑ اور علی وزیر کے چہرے کھل کر بے نقاب ہوگئے ہیں، شمالی وزیر ستان میں حملے پر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل

محسن داوڑ اور علی وزیر کے چہرے کھل کر بے نقاب ہوگئے ہیں، شمالی وزیر ستان میں ...
محسن داوڑ اور علی وزیر کے چہرے کھل کر بے نقاب ہوگئے ہیں، شمالی وزیر ستان میں حملے پر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک مائند سیٹ نے خڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دہشت گردوں کوچھڑایا، پاک فوج پر حملہ محسن داوڑ اور علی وزیر کو قومی اسمبلی میں بلانے کا کہنے والوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ، محسن داوڑ اور علی وزیر کے چہرے کھل کر بے نقاب ہوگئے ہیں۔

جیونیوز کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں پا ک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک مائند سیٹ نے خڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دہشت گردوں کوچھڑایا ، اگر اس وقت دہشت گردوں کونہ چھڑایا جاتا تو شمالی وزیرستان میں یہ افسوسناک واقعہ پیش نہ آتا ۔ انہوں نے کہا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر جس طرح ملک دشمنوں کے ہاتھ میں کھلونا بنے ہوئے ہیں ، شمالی وزیر ستان میں پاک فوج پر حملہ محسن داوڑ اور علی وزیر کو قومی اسمبلی میں بلانے کا کہنے والوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس دن خڑکمر واقعہ میں دہشت گردوں کوچھڑانے کی کوشش نہ کی جاتی تو آج یہ افسوسناک واقعہ پیش نہ آتا ، آج محسن داوڑ اور علی وزیر کے چہرے کھل کر بے نقاب ہوگئے ہیں ، اگر ان کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہ روکا ہوتا تو آج یہ افسوناک واقعہ پیش نہ آتا ۔ انہوں نے کہا ہمارے قومی ہیروز نے عید کے دن بھی جانیں پیش کرکے قوم کا قرض چکایاہے ، اسے لئے ہمیں بھی ہوش کے ناخن لینے چاہئے ، ہماری سیاسی قیادت پاک فوج کے ساتھ کھڑ ی ہوجائے نہ کہ ایسے الفاظ استعمال کئے جائیں کہ پاک فوج کے مورال پر اثر پڑے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...