دھونی گلووز معاملہ،آئی سی سی اور بھارتی بورڈ آمنے سامنے

دھونی گلووز معاملہ،آئی سی سی اور بھارتی بورڈ آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ وہ بھارت کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی کے گلووز پر سے بھارتی فوج کے ایک یونٹ کا نشان اتاردے۔تفصیلات کے مطابق دھونی نے یہ حرکت بد ھ کو ساؤتھمپٹن میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کے میچ کے دوران کی تاہم انکی جانب سے کھیل میں سیاست کو داخل کرنے کی یہ حرکت آئی سی سی کے علم میں اس وقت آئی جب دھونی نے افریقی پلیئر اینڈائل فیلوکوایو کو اسٹمپ کیا، تو فوجی یونٹ کا نشان واضح طور پر انکے گلووز پر نظر آرہا تھا۔ تھوڑی ہی دیر میں یہ سب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔جسکے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جنرل منیجر برائے سٹراٹیجک کمیونیکیشنز نے بھارتی بورڈز سے کہا کہ وہ فوری طور پر دھونی کے گلووز سے یہ فوجی نشان اتروائے۔سابق کپتان نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں گلووز استعمال کیے تھے جس پر آئی سی سی نے ایکشن لیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حکام نے بھارتی بورڈ کو لکھا ہے کہ وہ دھونی کو فوج کے نشان والے گلووز پہننے سے روکے، آئی سی سی قوانین کے تحت آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ میں مذہبی، سیاسی اور لسانیات کو ہوا دینے والی چیزوں کی کٹ اور دوسری جگہوں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے 8 مارچ 2019 کو پلوامہ واقعہ کو بنیاد بناکر فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا تھا جس پر آئی سی سی نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ایسا کرنے کا مقصد فنڈ ریزنگ تھا اور بھارتی بورڈ نے اس کی پہلے سے اجازت لی تھی۔