آسٹریلیا کیخلاف پوری قوت کیساتھ میدان میں اترینگے:روہت شرما

آسٹریلیا کیخلاف پوری قوت کیساتھ میدان میں اترینگے:روہت شرما

  



لندن (این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ دفاعی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ایک بیان میں شرما نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی ابتدائی فتح بہت اہمیت کی حامل ہے، ہماری ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کینگروز کے خلاف حکمت عملی تیار کر رکھی ہے، اگر پلان کے مطابق ٹیم نے کارکردگی دکھائی تو یقینا فتح ہماری ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ میگا ایونٹ میں فتوحات کیلئے کسی ایک کھلاڑی کی کارکردگی انحصار نہیں کر سکتے، کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔یاد رہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ (کل) اتوار کو عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...