محمد حفیظ کی تاؤ والی مونچھوں کا سٹائل شائقین کرکٹ کو بھا گیا

محمد حفیظ کی تاؤ والی مونچھوں کا سٹائل شائقین کرکٹ کو بھا گیا

  



برسٹل(سپورٹس ڈیسک)قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا مونچھوں کا سٹائل شائقین کرکٹ کو بھا گیا۔ورلڈ کپ کی ٹاپ فیورٹ انگلینڈ کو شکست دے کر پاکستانی ٹیم کا مورال خاصا بلند ہو گیا ہے، فرصت کے لمحات میں کھلاڑی نہ صرف خوب انجوائے کر رہے ہیں بلکہ محمد حفیظ نے آج کل تاؤوالی مونچھوں کا اسٹائل بنا رکھا ہے جسے وہ ہر وقت تاؤ دے کر رکھتے ہیں اور ان مونچھوں کو مزید بڑا کرنے کے لئے خوب تیل بھی لگا رہے ہیں۔مونچھوں کے نئے سٹائل نے محمد حفیظ کی لکس میں خاصی تبدیلی آ گئی ہے، محمد حفیظ نے بڑی بڑی مونچھوں والی تصویر ٹویٹر پر بھی لگائی ہے جسے ان کے پرستاروں نے نہ صرف خوب پسند کیا ہے۔ بلکہ آل راؤنڈر کے مونچھوں کے نئے سٹائل کو بھی۔قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی ٹرافی کیلئے پوری ٹیم ایک پلیٹ فارم پر ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ہمارا پورا فوکس اس وقت اپنی فیلڈنگ کی بہتری کی طرف ہے۔ہماری بلے بازی اور باؤلنگ اللہ کے فضل سے اس وقت اپنی پوری فارم میں ہے۔ٹیم کا باؤلنگ اٹیک دنیاکی کسی بھی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑاکے رکھ سکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی