ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان لینا غلط ہوگا:وقاریونس

ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان لینا غلط ہوگا:وقاریونس

  



برسٹل (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان کر کٹ ٹیم میں جو پریشر برداشت کرگیا وہ عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں آجائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ پلیئرز کو پریشر سے ڈیل کرنا سیکھنا ہوگا عدم تسلسل کا ٹیگ ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے ساتھ لگ گیا ہے،عدم تسلسل کا مسئلہ سسٹم کی وجہ سے ہے، نوجوان پلیئرز بغیر سسٹم کے ٹیم میں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پچھلے دو میچز میں کارکردگی ایک دوسرے کے برعکس رہی ہے، پاکستان ٹیم ہمیشہ ایسے ہی پرفارم کرتی رہی ہے۔سابق کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان لینا غلط ہوگا۔وقار یونس نے کہا کہ خراب آغاز کے بعد شاندار فتح سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت جیسی مضبوط ٹیموں کیخلاف میچ سے جیت ضروری ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی