سٹارک نے پاکستانی لیجنڈ آف اسپنر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑ دیا

سٹارک نے پاکستانی لیجنڈ آف اسپنر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑ دیا

  



لندن (آئی این پی)کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں تباہ کن بولنگ کرنے والے مچل اسٹارک نے پاکستانی لیجنڈ آف سپنر اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑ دیا۔مچل اسٹارک نے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ ایک عالمی اعزاز بھی پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق سے چھین لیا۔مچل اسٹارک اب ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں تیز ترین 150 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔ مچل اسٹارک نے یہ کارنامہ 77 ون ڈے میچز میں انجام دیا۔پاکستان کے لیجنڈ آف اسپنر ثقلین مشتاق نے یہ ریکارڈ 78 میچز میں اپنے نام کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی