عامر خان کا بھارتی حریف سے مقابلہ،عمران خان کوبھی دعوت

عامر خان کا بھارتی حریف سے مقابلہ،عمران خان کوبھی دعوت

  



لندن(آئی ا ین پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 12جولائی کو جدہ میں بھارتی حریف نیرج گویات سے مقابلہ کریں گے، عامر خان نے وزیراعظم عمران خان کو فائٹ دیکھنے کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بھارتی حریف نیرج گویات ڈبلیو بی سی پرل بیلٹ کے لیے 12 جولائی کو جدہ میں مدمقابل ہوں گے۔باکسر عامر خان نے وزیراعظم عمران خان کو بطور مہمان خصوصی فائٹ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔ذرائع کے مطابق باکسر عامر خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس بھیجا گیا دعوت نامہ قبول کرلیا گیا ہے، وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی فائٹ دیکھنے جدہ جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اہلیہ کے ہمراہ گزشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور انہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی تھی۔یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں امریکا کے کرافورڈ نے باکسر عامر خان کو شکست دی تھی، امریکی باکسر نے دوسری بار اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا تھا۔پانچ رانڈز کے بعد باکسر عامر خان کے 46 اور کرافورڈ کے 48 پوائنٹس تھے، امریکی باکسر کو ٹیکنیکل ناک آٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا تھا۔باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ مقابلہ جیتنے کے لیے پر امید تھے لیکن انہیں غلط مکا لگا جس کے سبب وہ فائٹ جاری نہ رکھ سکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...