فرنچ اوپن،جوکووچ،نڈال،فیڈرر اور تھیم سیمی فائنل میں پہنچ گئے

فرنچ اوپن،جوکووچ،نڈال،فیڈرر اور تھیم سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  



پیرس(اے پی پی) سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار عالمی نمبر تین راجر فیڈرر اور آسٹریا کے ٹینس سٹار اور عالمی نمبر چار ڈومینک تھیم اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں سربین سٹار نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر زیورو کو 7-5، 6-2 اور 6-2 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ شہرہ آفاق ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جاپانی کھلاڑی کئی نیشیکوری کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1، 6-1 اور 6-3 سے مات دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ سوئس سٹار اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر انتہائی سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرکے میگا ایونٹ کے ٹاپ مرحلے میں پہنچ گئے۔

، انکی فتح کا سکور 7-6،7-4، 4-6، 7-6(7-5) اور 6-4 تھا۔ ایک اور میچ میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے روسی کھلاڑی کیرن خچانوف کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2، 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کا سیمی فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...