وسیم الیون نے رمضان المبارک نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

وسیم الیون نے رمضان المبارک نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

  



راولپنڈی(اے پی پی) وسیم الیون نے رمضان المبارک نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ2019 ء کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے سخی شہباز قلندر ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ٹورنامنٹ کا فائنل ایوب نیشنل پارک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں دفاعی چیمپئن وسیم الیون نے سخی شہباز قلندر ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔ فائنل میچ کے اختتام پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر سپورٹس اے ایچ ایف کرنل (ریٹائرڈ) شہزاد محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرحمان اور ڈائریکٹر ایس بی محمد یونس اور قا ضی عزیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

شائقین کرکٹ نے رمضان المبارک نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کو خوش آئند اقدام قرار دیا اور انتظامیہ کو اتنا شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر مبارک باد پیش کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...