ماہرہ خان کی نئی فلم ”سپر سٹار“ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی

ماہرہ خان کی نئی فلم ”سپر سٹار“ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کے لئے اپنی نئی آنے والی فلم ’سپر سٹار‘ کی پہلی جھلک جاری کردی۔ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’سپرسٹار‘ کا پہلا موشن پوسٹر جاری کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلموں کی خود اپنی ایک منزل ہوتی ہے۔ میں کئی برس سے اس کی منتظر تھی لیکن اس کا اپنا دل ہے جو جس کی اپنی دھڑکن اور ٹیون ہے۔ یہاں میرے دل کے ٹکڑے کی پہلی جھلک پیش کررہی ہوں۔ماہرہ خان نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں ایک اور پوسٹر جاری کیا جس میں فلم میں وہ اپنے مد مقابل مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار بلال اشرف کے ہمراہ کھڑی ہیں۔پوسٹر میں ماہرہ خان نیلی رنگ کی فراگ زیب تن کئے انتہائی خوبصورت انداز میں پوز دیئے کھڑی ہیں جب کہ بلال اشرف بھی تھری پیس سوٹ میں کسی جینٹل مین سے کم نہیں لگ رہے۔واضح رہے کہ مومنہ درید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’سپر سٹار‘ میں ماہرہ خان ’نوری اور بلال اشرف ’سمیر‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم میں سکریپ پلے اور موسیقار کے فرائض زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان انجام دے رہے ہیں۔

جب کہ فلم رواں سال عید الاضحی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر


loading...