خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں،عمارہ بٹ

خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں،عمارہ بٹ
خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں،عمارہ بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل عمارہ بٹ نے کہا ہے کہ خواتین کو طاقتور بننے کیلئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو جو مقام اور مرتبہ دیا ہے مگر بد قسمتی سے آج کے معاشرے میں اسے وہ حاصل نہیں،خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں لیکن انہیں تسلیم کرنے اور تعریف کرنے کی بجائے ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے۔عمارہ بٹ نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد ؐ نے آج سے چودہ سو سال پہلے عورت کے حقوق اور مقام و مرتبے کا تعین کر دیا تھا۔صرف دیہی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ لاہور جیسے بڑے بڑے شہروں میں بھی خواتین کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان کے حقوق غصب کرنے کے ساتھ انہیں ان کے حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین نے اگر طاقتور بننا ہے تو انہیں تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا اور اس کے ذریعے ہی اپنا حق لیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کلچر -