”رانگ نمبر 2“کاشاندار بزنس،پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب

”رانگ نمبر 2“کاشاندار بزنس،پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب
 ”رانگ نمبر 2“کاشاندار بزنس،پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب

  



لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر حسن ضیا کی فلم”رانگ نمبر2‘‘نے عید کے پہلے تین دنوں میں شاندار بزنس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر وجاہت روف کی فلم’’چھلاوا‘‘ہے۔عید الفطر پر ویسے تو پشتو اور پنجابی فلموں کے علاوہ ہالی ووڈ کی فلمیں بھی ریلیز کی گئیں تاہم شائقین نے ’رانگ نمبر2‘ کے حق میں فیصلہ دیا۔ پروڈیوسر حسن ضیا نے بتایا کہ ان کی فلم نے پہلے دن پاکستان میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ جبکہ بیرون ملک ساٹھ لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم اب تک مجموعی طور پر پانچ کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے جس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ فلم کو آئی ایم جی سی نے پاکستان میں جبکہ ایروز نے بیرون ملک ریلیز کیا ہے۔فلم کے پروڈیوسر حسن ضیا، ڈائریکٹر یاسر نواز، سمیع خان اور نیلم منیر اس کامیابی پر بے حد خوش ہیں۔فلم میں نیلم منیراور سمیع خان کی نہ صرف پرفارمنس پسند کی جارہی ہے شائقین کو ان کی جوڑی بھی بہت پسند آئی ہے۔ فلم کا میوزک اور ڈائیلاگ بھی بہت پسند کئے جارہے ہیں۔نامناسب ڈائیلاگز کی وجہ سے پنجابی فلم ”پیشی گجراں دی“کو سنسر سرٹیفیکیٹ نہیں مل سکا تھا جس کے باعث یہ فلم عید پر عام نمائش کے لئے پیش نہیں کی جا سکی۔

مزید : کلچر


loading...