شوبز شخصیات کا پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج

شوبز شخصیات کا پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پٹرولیم کی قیمتوں اور بلوں میں اضافہ کو ظلم قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ بجلی کے بل اتنے زیادہ آئے ہیں کہ بیان سے باہر ہے موجودہ حکومت اس بارے میں کچھ سوچے حکومت باتوں کی بجائے عمل کا مظاہرہ کرے۔ استاد غلام حیدر خاں،امان اللہ،ڈی او پی خالد محمود،مدثر حسن قاسمی،گلفام خان،سید جہانزیب علی،اشرف خان،توقیر ناصر،احسن خان،اعجاز باجوہ،محمدنفیس،ڈائریکٹر دلاور ملک،ذوالفقار حیدر،سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،میاں عابد رشید،انیس خان،مہرین حسن،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،ڈیشی راج،آشف چوہدری،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی،شیراز علی،طالب حسین اور عدنان علی طالب کاکہنا ہے کہ پاکستانی قوم پہلے بدترین مسائل کا شکار ہے۔

ان حالات میں پٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم کی انتہاء ہے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس اضافے کو واپس لیں۔ شوبز فنکاروں نے کہا کہ عمران خان تبدیلی کے نعرے پر اقتدار میں آئے مگر اب ملک میں غر یب عوام کو نہ جانے کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے ا گر ملک میں حالات میں یہی رہے تواس میں کوئی شک نہیں کہ قوم اس ظلم اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آنے کیلئے بھی تیار ہوں گے۔ فنکاروں نے پٹرولیم کی قیمتوں اور بلوں میں اضافے کو ”مہنگائی بم“قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے والی تحر یک انصاف قوم کو کس جرم کی سزا دے رہی ہے؟پہلے ہی مہنگائی کی چکی پسنے والی قوم پر حکومت مظالم کی انتہائی کر رہی ہے۔

مزید : کلچر