ڈائریکٹرخلیل الرحمن قمر کی فلم’’کاف کنگناں‘‘کا ٹریلر ریلیز

ڈائریکٹرخلیل الرحمن قمر کی فلم’’کاف کنگناں‘‘کا ٹریلر ریلیز
 ڈائریکٹرخلیل الرحمن قمر کی فلم’’کاف کنگناں‘‘کا ٹریلر ریلیز

  



لاہور(فلم رپورٹر)رائٹر ڈائریکٹرخلیل الرحمن قمر کی فلم’کاف کنگناں‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔یہ فلم تقسیم ہندوستان کے پس منظر میں بنائی گئی ہے جس میں مسلمان لڑکے اور ہندو لڑکی کی پریم کہانی کو موضوع بنایا گیا ہے۔فلم میں سمیع خان اور ایشل فیاض نے مرکزی کردار کئے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں آبی خان،عائشہ عمر، عذرا آفتاب،راشد محمود،نسیم وکی،بلال چوہدری،ساجد حسن،فضا علی اورشفقت چیمہ سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔فلم میں نیلم منیر بھی ایک مختصر کردارمیں نظر آئیں گی جن پر آئٹم سانگ پکچرائز کیا گیا ہے۔ یہ فلم آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بنائی گئی ہے جسے عیدالاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...