پی ٹی وی سینئر نیوز ایڈیٹر فیاض احمد وڑائچ کے والد انتقال کر گئے

پی ٹی وی سینئر نیوز ایڈیٹر فیاض احمد وڑائچ کے والد انتقال کر گئے

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویڑن لاہور مرکز کے انچارج اور سینئر نیوز ایڈیٹر فیاض احمد وڑائچ کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ وہ گذشتہ چند روز سے علیل تھے۔ انہیں گجرات میں ان کے آبائی علاقے کٹھالہ میں سپرد خاک کیا گیا۔گورنر چوہدری محمد سرور، وزیر اعلی سردار محمد عثمان بزدار،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر اعظم کی معاون ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، میڈیا کے شعبے سے وابستہ افراد اور دیگر اہم شخصیات نے فیاض احمد وڑائچ سے ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

مزید : کلچر


loading...