داتا دربار کے باہر ٹوپیاں، تسبیحاں اور گولیاں ٹافیاں بھی فروخت کیں:امان اللہ

داتا دربار کے باہر ٹوپیاں، تسبیحاں اور گولیاں ٹافیاں بھی فروخت کیں:امان اللہ
 داتا دربار کے باہر ٹوپیاں، تسبیحاں اور گولیاں ٹافیاں بھی فروخت کیں:امان اللہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر کامیڈین اداکارامان اللہ نے کہا ہے کہ میں داتا دربار کے ٹوپیاں، تسبیحاں اور گولیاں ٹافیاں فروخت کرتا تھا اور اس وقت مشکل سے گزر بسر ہوتا تھا،میرا پہلا سٹیج ڈرامہ ”سکسر“تھا اور اس کی ڈائریکشن اقبال آفندی نے دی تھی،پہلی انٹری کے بعد میں ایسی کامیابی ملی جس کے بعد میں اسٹیج سے نیچے نہیں اترا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جب مجھ خدا کی ذات نے نوازا تو میں اس کی راہ میں بھی خرچ تھا اور پھر اس نے مجھے کبھی خالی ہاتھ نہیں رکھا۔ انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ جنرل ضیاء الحق کے سامنے چار مرتبہ پرفارمنس کا موقع ملا اور انہیں ہنسانا بڑا مشکل کام تھا۔

کیونکہ جب تک وہ نہیں ہنستے تھے ان کے ہمراہ بیٹھے ہوئے دیگر لوگ بھی خاموش رہتے۔ساتھی اداکار نے کہا کہ جنرل صاحب کو ہنساؤ جس پر میں نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نہیں ہنسیں گے تو میری جان نہیں چھوٹے گی جس پر انہوں نے زبردستہ قہقہ لگایا اور اور ان کے ساتھ دوسرے لوگ بھی ہنسنا شروع ہوئے۔

مزید : کلچر


loading...