سٹیج معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے:چاند برال

سٹیج معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے:چاند برال
 سٹیج معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے:چاند برال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) کامیڈین چاند برال نے کہا ہے کہ میں نے فلم،ٹی وی اور تھیٹر تینوں شعبوں میں کام کیا ہے مگر میری اصل پہچان تھیٹر ہے۔فلم میں اداکاری کا تجربہ اچھا رہا ہے۔میں نے ہمیشہ منفرد اور معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔ سٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے،لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر کر جو خوشی حاصل ہوتی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کے لئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہماری اس طرف توجہ ہی نہیں ہے۔سکرپٹ لکھنے والوں کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔ چاند برال نے کہا کہ مجھے کامیڈین ہونے پر فخرہے اور جب تک میری زندگی ہے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتا رہوں گا۔

مزید :

کلچر -