ٹیکسٹائل برآمد ات 50ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی ناگزیر

ٹیکسٹائل برآمد ات 50ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی ناگزیر

  



کراچی(اکنامک رپورٹر)ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھایا جا سکتا ہے جس کیلئے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈیشن کے فروغ کیلئے سالانہ دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل کی صنعت میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں تاہم شعبے کی استعداد سے خاطر خواہ استفادہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ ٹیکسٹائل برآمدات مجموعی قومی برآمدات میں 60 فیصد کی حصہ دار ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہر حکومت اس شعبے سے توقعات منسلک کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شعبہ کیلئے ماضی میں پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں لیکن ان کے اجرا اور عملدرآمد میں تاخیر کے باعث خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کی پائیدار ترقی کیلئے تمام شراکت داروں کی معاونت سے جامع اور طویل المدتی پالیسی کی ضرورت ہے جس پر عملدرآمد کیلئے بھی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ پالیسی پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے جس سے برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکے گا۔

مزید : علاقائی


loading...