ملتان، کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کا اجلاس 10جون کوہوگا

ملتان، کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کا اجلاس 10جون کوہوگا

  



ملتان (اے پی پی)نظامت زرعی اطلاعات پنجاب ملتان کے مطابق صوبہ بھر میں کپاس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ اجلاس مورخہ 10 جون کوملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں واصف خورشیدسیکرٹری زراعت پنجاب سمیت ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) پنجاب، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن، وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی، ڈائریکٹر جنرلز زراعت پنجاب شعبہ توسیع، تحقیق، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز، ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب، ڈائریکٹر سی آر آئی، ڈائریکٹر سی سی آر آئی، چیف میپکو، چیف انجینئرز محکمہ انہار ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور فیصل آباد ڈویژنز شرکت کریں گے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر سے چیئرمین پی سی پی اے، چیئرمین پی سی جی اے، چیئرمین کراپ لائف، چیئرمین سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان، نمائندہ پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن، ترقی پسند کاشتکاران و دیگر ممبران شرکت کریں گے۔ سی سی ایم جی کے منعقد ہونے والے اس دوسرے اجلاس میں کپاس کی کاشت، محکمہ زراعت کی موجودہ سرگرمیاں، کپاس کے علاقوں کیلئے موسمی پیشین گوئی، نہری پانی کی دستیابی، کپاس کے کیڑوں کی صورت حال، بجلی کی فراہمی کی صورت حال، زرعی ادویات و کھادوں کی فراہمی سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...