شاہد رہ اور کاہنہ میں ٹریفک حادثات کمسن بچے سمیت 2افراد جان کی بازی ہارگئے

شاہد رہ اور کاہنہ میں ٹریفک حادثات کمسن بچے سمیت 2افراد جان کی بازی ہارگئے

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں تین سالہ بچہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے بچے کی لاش میو مردہ خانہ منتقل کردی۔مزید براں کاہنہ میں ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ کاہنہ کے قریب تیس سالہ نوجوان طارق ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو کر اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ کاہنہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا۔

مزید : علاقائی


loading...