مغل پورہ،پانچ بہنوں کااکلوتا بھائی زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق
لاہور(کر ائم رپو رٹر) مغل پورہ کے علا قہ میں پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مجاہد آباد کا رہائشی 22 سالہ عمر حفیظ دو سال قبل محنت مزدوری کے لئے دبئی چلا گیا تھا۔ ماہ رمضان میں اعتکاف میں بیٹھنے اور اہل خانہ کے ساتھ عید کرنے پاکستان آیا۔پولیس کے مطابق عید کے روز عمر اپنے دو دوستوں زاہد اور آصف کو کے ساتھ گیا اور کچھ دیر بعد اہل خانہ کو اس کے دوستوں نے اطلاع دی کہ عمر کا حادثہ ہو گیا ہے، اطلاع ملتے ہی اہل خانہ ہسپتال پہنچے تو عمر کی موت واقع ہوچکی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق عمر کی موت زہر خوانی سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔