چیف ٹریفک آفیسر نے وارڈنز کے ہمراہ عید منائی،مٹھائی اور جوس تقسیم کیے

چیف ٹریفک آفیسر نے وارڈنز کے ہمراہ عید منائی،مٹھائی اور جوس تقسیم کیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ عید منائی۔عید کی نماز کے بعد چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے شہر بھر کا وزٹ کیا اور ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈنز، شہریوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو فرداًفرداً عیدملی اور ان میں مٹھائی اور جوسز تقسیم کیے، اس موقع پر سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، شہریوں کی خوشی میں ہماری خوشی ہے اور ہمیں اچھا لگ رہا ہے کہ ہم سڑکوں، چوراہوں پر شہریوں کی راہنمائی اور حفاظت کیلئے موجود ہیں۔ دوران ڈیوٹی سینئر افسران کو اپنے درمیان پا کر ٹریفک وارڈنزکا مورال بلند ہوا، شہریوں نے بھی عید کے ایام میں سٹی ٹریفک پولیس کے ٹریفک انتظامات کو قابل تحسین قرار دیا۔سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس محدود وسائل کے باوجود دن رات شہریوں کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے اور ہم انشااللہ مستقبل میں بھی شہریوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

مزید :

علاقائی -