عید کے تین روز میں نومولود بچے سمیت 7 نامعلوم افراد لاشیں کی بر آمد

عید کے تین روز میں نومولود بچے سمیت 7 نامعلوم افراد لاشیں کی بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپورٹر)عید الفطر کے تین روز میں لاہورشہر کے مختلف علاقوں میں نومولود بچے سمیت سات نامعلوم افراد لاشیں پولیس کو ملی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نولکھا کے علاقہ میں پچاس سالہ شخص نامعلوم مردہ حالت میں پایا گیا۔ لاڑی اڈہ کے علاقہ میں نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ ٹبی سٹی کے علاقہ سے ستائیس سالہ، بھائی گیٹ داتا دربار کے قریب پینتیس سالہ، تھانہ داتا دربار کے علاقہ میں بیالیس سالہ نشی کی لاش ملی جس کی شناخت شجاع الدین کے نام سے ہوئی۔ نواں کوٹ کی حدود میں نامعلوم پینتیس سالہ، گڑھی شاہو کے علاقہ میں ستر سالہ نامعلوم بزرگ کی لاش ملی ہے۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرکے ورثا کی تلاش شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -